مجلس انصار اللہ فن لینڈ کا اجلاس عام وجلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۰؍مارچ ۲۰۲۴ءکو ہیلسنکی نماز سینٹر میں نماز ظہر کی باجماعت ادا ئیگی کے بعدمجلس انصار اللہ فن لینڈ نے اپنا ماہانہ اجلاس عام منعقد کیا۔ موقع کی مناسبت سے یہ اجلاس عام جلسہ یوم مسیح موعود کے طور پر منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد، حدیث، اقتباس حضرت مسیح موعودؑ اور نظم سے اجلاس کا آغاز ہوا۔بعد ازاں وقار جاوید صاحب نے انگریزی زبان میں ’’یوم مسیح موعود کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جس کے بعد احمد فاروق قریشی صاحب قائم مقام صدر مجلس نے شاہد احمد کاہلوں صاحب مبلغ انچارج جن کی مجلس انصار اللہ فن لینڈ پروگرام میں پہلی شرکت تھی کے لیے احباب کو دعا اور تعاون کے لیے کہا نیز مربی صاحب سے درخواست کی کہ وہ اپنے تعارف کے بعد انصار کو جلسہ یوم مسیح موعود کی مناسبت سے کچھ نصائح کریں۔
آخر پر قائم مقام صدر صاحب نے شکریہ کے کلمات کہے نیز کچھ اعلانات و نصائح کیں۔ دعا کے بعد یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں بیرون شہر کے انصار آن لائن شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں کُل حاضری پچیس تھی۔
(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭