ارشادِ نبوی
جھوٹ بولنا سب سے بڑے گناہوں میں سے ہے
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ ؓاپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہوں میں سے سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا شریک ٹھہرانا اور والدین سے قطع تعلقی کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے ہوئے تھے پھر بیٹھ گئے اور فرمایا: سنو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ سنو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل یہ کہتے رہے حتیٰ کہ میں نے (دل میں )کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش نہیں ہوں گے۔
(صحیح بخاری كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ عُقُوقُ الوَالِدَيْنِ مِنَ الكَبَائِرِ حدیث نمبر5976)