ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی،پیارے پیارے نبیﷺ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دس باتیں فطرتِ انسانی میں داخل ہیں۔ مونچھیں تراشنا، داڑھی رکھنا، مسواک کرنا، پانی سے ناک صاف کرنا، ناخن کٹوانا، انگلیوں کے پورے صاف رکھنا ، بغلوں کے بال لینا، زیرِ ناف بال لینا، اِستنجا کرنا۔راوی کہتا ہے کہ میں دسویں بات بھول گیا ہوں شاید وہ کھانے کے بعد کُلّی کرنا ہے۔
(مسلم، کتاب الطہارۃباب خصال الفطرۃ)