اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍ جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ محترم ماسٹر منیر احمد صاحب عمر رسیدہ ہیں، کمزوری کافی ہوگئی ہے۔ چلنے پھرنے سے معذور ہیں۔ غذا بھی نارمل ہی استعمال کر رہے ہیں۔ بڑھاپا بذات خود بیماری ہے۔ اس مخلص خادم سلسلہ کے لیے احباب جماعت احمدیہ عالمگیر سے دردمندانہ دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے کہ مولا کریم محترم ماسٹر صاحب موصوف کو کامل صحت عطا فرمائے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

اعلان ولادت

زین العابدین صاحب کارکن روزنامہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص فضل فرماتے ہوئے مورخہ ۱۷؍اپریل ۲۰۲۴ء کو خاکسار کو بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک۔ پیاری بیٹی کا نام جزاء العابدین تجویز ہوا ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو صحت و تندرستی والی دراز و بابرکت عمر عطا فرمائے، نیک نصیب کرے اور اطاعت اللہ و اطاعت الرسول پر کاربند رکھے۔ آمین ثم آمین

٭…٭…٭

سانحہ ارتحال

رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ نصف صدی سے زائد زندگی میں ساتھ نبھانے والی خاکسار کی غم گسار پیاری شریک حیات محترمہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ تقریباً ۷۳؍ سال کی عمر میں ڈیڑھ ماہ کی شدید بیماری کے بعد طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں مورخہ ۵؍اپریل۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

بلانے والا ہے سب سے پیارا اُسی پہ اے دل تو جاں فدا کر

مرحومہ نے بھر پور زندگی گزاری۔ پیارے آقا کی خصوصی شفقت کے طفیل بہشتی مقبرہ دارالفضل میں تدفین عمل میں آئی۔ مورخہ ۶؍اپریل کو بوقت گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد بہشتی مقبرہ میں تدفین کے بعد دعا ہوئی۔

مرحومہ خلافت کی شیدائی، مخلص، جماعتی روایات کو زندہ رکھنے والی، ہمدرد، غم گسار تھیں نیز اپنے اور دوسروں کے بچوں کی اعلیٰ تربیت کی۔ میری والدہ محترمہ کی تقریباً ۲۲؍سال تک ہماری امیدوں سے بڑھ کر خدمت کی توفیق پائی جس کی اپنوں نے ہی نہیں غیروں نے بھی تعریف کی۔

احباب جماعت سے دلی گزارش ہے کہ درد دل کے ساتھ میری رخصت ہونے والی زندگی کی ساتھی کے لیے اپنے مولا کے حضور دست دعا بلند کریں کہ اسے اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ عطا کرے اور اس کے لیے آسانیاں پیدا کرے، ہمیں صبر جمیل عطا کرے، میرے بچوں کا خود کفیل ہو، اس کی سب دعائیں قبول ہوں۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button