امریکہ (رپورٹس)

جماعت Innisfil،کینیڈا میں تقریبِ رمضان

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

مکرم حسان شاہد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت اِنیسفِل، کینیڈا کو مورخہ ۶؍مارچ ۲۰۲۴ء کو شام چھ بجے اِنیسفِل ٹاؤن ہال میں اپنی دوسری سالانہ رمضان تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اس تقریب میں انیسفل کے میئر جناب Lynn Dollinسمیت تقریباً ۱۳۰؍افراد نے شرکت کی۔ Barrie-Innisfil کے رکن پارلیمنٹ جناب John Brassard، ڈپٹی میئر Innisfil جناب Kenneth Fowler، کئی ٹاؤن کونسلرز اور ساؤتھ سِمکو(Simco) کے اراکین پولیس اور درجنوں مقامی افراد نے بھی رمضان اور روزہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے بڑے اشتیاق کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔

عیسائی اور ہندو مذہب کے راہنماؤں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور اپنے مذہب کے مطابق روزہ کا تصور اور روایات کے بارے اظہار خیال کیا۔جبکہ جماعت احمدیہ کا تعارف محبوب الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ نے پیش کیا۔

مکرم لال خان ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی نمائندگی میں مکرم سہیل مبارک شرما صاحب نائب امیر کو ‘‘اسلام اور ہمدردی’’ نیز رمضان سے متعلق اسلام کی تعلیمات احسن رنگ میں بیان کرنے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کی کوریج CTV نیوز Barrie نے براہ راست ٹی وی انٹرویو کے ساتھ کی۔ اس کے علاوہ مقامی نیوز میڈیا نے اس تقریب کے بارے میں خبریں اور مضامین شائع کیے۔اس تقریب کو کمیونٹی ممبران کی طرف سے بہت پذیرائی ملی۔ متعدد تبلیغی مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اللہ کے فضل سے اس پروگرام کے چند دنوں بعد ایک مقامی نوجوان کو بیعت کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔

سٹی ہال میں جماعت احمدیہ کے لٹریچر کا سٹال بھی لگایا گیا تھا جس سے بہت سے مقامی افراد جو اسلام اور جماعت کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے نے استفادہ کیا۔تقریب کا اختتام عشائیہ کے ساتھ ہوا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button