رمضان المبارک میں گیمبیاکے لوئر ریور ریجن کے ہسپتال میں افطاری کی تقسیم
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیاکے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکو کے چند خدام کو رمضان المبارک کے ایام میں علاقہ کے ہسپتال میں مریضوں اور ہسپتال کے سٹاف میں افطار پیکٹ تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵۰؍سے زائد مریضوں اور عملہ میں پیکٹ تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ ۲۰؍سے زائد نادار مریضوں کے میڈیکل بل بھی ادا کیے گئے۔ ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کو بھی سرپرائز گفٹ دیے گئے۔الحمدللہ علیٰ ذالک
اس موقع پر زچگی وارڈ کے انچارج افسر کا کہنا تھا کہ اگر ہر شخص اس طرح کی سرگرمی میں حصہ لے تو کسی کو کوئی بوجھ محسوس نہیں ہوگا اور ہم اپنے بوجھ مل جل کر اٹھا لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس شاندار اقدام کے لیے جماعت احمدیہ کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
اسی طرح ایک مریضہ کا کہنا تھا کہ میں پریشان تھی کہ دوائی کے لیے رقم کہاں سے لاؤں گی اور میڈیکل بل کہاں سے ادا کروں گی۔لیکن اسی وقت اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور نہ صرف بل ادا ہوگئے بلکہ کھانا بھی مل گیا۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
٭…٭…٭