حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی صحت کے لیے دعا کی تحریک
امام جماعت احمدیہ عالم گیر سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ ۳؍مئی۲۰۲۴ء کے اختتام پر اپنی صحت کے حوالے سے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ
دوسری دعا جس کے لیے میں آج کہنا چاہتا ہوں وہ اپنے لیے ہے۔ ایک عرصہ سے مجھے دل کے valveکی تکلیف تھی۔ ڈاکٹرز پروسیجر کا کہا کرتے تھے لیکن میں ٹالتا رہتا تھا۔ اب ڈاکٹروں نے کہا کہ ایسی سٹیج آگئی ہے کہ مزید انتظار مناسب نہیں چنانچہ ان کے کہنے پر گزشتہ دنوں valveکی تبدیلی کا پروسیجر ہوا ہے۔ الحمد للہ ٹھیک ہوگیا اور اس لیے میں چند دن ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق مسجد بھی نہیں آسکا۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میڈیکلی اب جو پروسیجر ہونا تھا وہ اللہ کے فضل سے کامیاب ہے۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی زندگی دینی ہے فعال زندگی عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے محبوب امام کو لمبی فعال زندگی عطا فرمائے۔آمین
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا