یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر’آلبورگ‘ ميں جماعتی تبليغی سٹال

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو دوسرى مرتبہ ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر ’آلبورگ‘ مىں ’’جسم،دماغ اور روح‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک میلہ مىں شرکت کى توفىق ملى۔ ىہ شہر کوپن ہىگن سے ۴۰۷؍کلو مىٹر کى مسافت پر واقع ہے۔ یہ میلہ مورخہ یکم تا ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء شہرکے اىک کلچرل ہاؤس کے ہال میں منعقد ہوا۔

اس مىلہ مىں پچاس سے زائدآرگنائزىشنز نے مختلف سٹال لگائے جن مىں مختلف عىسائى چرچ، بدہسٹ اور دىگر تنظىموں کے سٹال تھے۔ اس مىلہ کى خاص بات ىہ ہے کہ اس کے زائرین اکثر روحانى اور جسمانى امور کے بارے مىں معلومات حاصل کرنے کے متلاشى نظر آتے تھے۔

الحمد للہ مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال اس مىلہ مىں تىن دن شرکت کى توفىق ملى۔ چار انصار مختلف اوقات مىں سٹال پر ڈىوٹىاں دىتے رہے اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدىت کا پىغام پہنچاتے رہے۔ اس مىلہ کى انتظامیہ نے بڑى خوشى کا اظہار کىا کہ جماعت احمدیہ اسلام کى نمائندگى مىں اس مىلہ مىں شامل ہے اور ىہ پہلى بار اىسا ہوا ہے کہ کسى اسلامى تنظىم سے کو ئى باقاعدہ اس مىں شامل ہوا ہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس مىلہ کا دورہ کىا۔ ہال مىں داخلہ کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

الحمد للہ ىہ تبلىغى سٹال بہت کامىاب رہا۔ کئى احباب نے قرآن مجىد کے نسخے خرىدے اور اسى طرح مختلف جماعتى لٹرىچر مفت تقسىم کىا گىا۔ سٹال پر قرآن مجىد سننے کا بھى انتظام تھا جہاں لوگ ہىڈ فون لگا کر قرآن کرىم کى تلاوت کو سنتے۔اللہ تعالىٰ تمام شاملىن اور کارکنان کو جزائے خىر عطا فرمائے۔ آمىن

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button