ارشادِ نبوی
امام کے لیے دعا کرنے کا بیان
حضرت عوف بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین ائمہ وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں اور تم ان کے لیے دعا کرتے ہواور وہ تمہارے لیے دعا کرتے ہیں ۔
(مسلم كتاب الامارۃ باب خيار الائمۃ وشرارهم)