جماعت احمدیہ لندن ساؤتھ، کینیڈا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ لندن ساؤتھ، کینیڈا کو مسجد بیت الرشید میں اپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ
پروگرام کا آغاز نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ایک نَومبائع محمد ناشط صاحب نے یوم مسیح موعود کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انس احمد صاحب نے مختلف مذہبی صحیفوں کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کی سچائی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے ان مذاہب کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کی وضاحت کی۔ ایک نظم کے بعد وجاہت احمد شیخ صاحب نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کے لیے خدا کی مدد اور حمایت‘‘ اور نوید مجید صاحب نے ’’یوم مسیح موعود منانے کی وجہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ خاکسارنے ’’عہد بیعت‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد ناصر محمود بٹ صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کے بعض ارشادات پیش کیے۔
آخر پرایک کوئزاورمجلس سوال و جواب کا اہتمام کیا گیا۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ افطار کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں ۱۸؍اطفال، ۵۵؍خدام، ۵۳؍انصار، ۱۰۹؍ ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۱۵؍ناصرات اور ۲۰؍بچے کُل ۲۷۰؍ احباب جماعت شامل ہوئے۔ (رپورٹ:شیخ سعید۔ نائب سیکرٹری تربیت جماعت لندن ساؤتھ و ریجنل ناظم تبلیغ، ویسٹرن انٹاریوریجن مجلس انصاراللہ)