ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی خدمات – ایک جھلک
آرفن کیئر (Orphan Care) پروگرام کے تحت خدمات: اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا اپنےہم وطنوں کی مختلف النوع خدمات کی توفیق پا رہی ہے۔ چنانچہ ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے اپنے آرفن کیئرپروگرام کے تحت مورخہ ۱۸؍جنوری۲۰۲۴ء بروز جمعرات (Any Shureym Islamic Center Ukunda)کوالے کاؤنٹی میں قیام پذیر ۶۲؍بچوں (۳۰؍بچے۔ ۳۲؍بچیاں) کو خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ عطیہ کرنے کی توفیق پائی۔ اس کار خیر میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے تین رضا کار شامل ہوئے۔ یہ ادارہ کلی طور پر عوام الناس کے تعاون اور مخیر لوگوں کے عطیات پر انحصار کرتا ہے۔
اس طرح مورخہ ۲۱؍جنوری۲۰۲۴ء بروز اتوار ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے اپنے آرفن کیئر پروگرام کے تحت ہی (Christ Chaple Childrens Home Huruma) میں قیام پذیر ۹۸؍بچوں اور بچیوں کے لیے مختلف اشیائے خور و نوش پر مشتمل بیگز اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کیں۔ اس کارخیر میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے چار رضاکاروں نے حصہ لیا۔
ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے کسانوں کو بیج اور کھاد کی فراہمی: ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے مورخہ ۹؍مارچ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ کسومو ریجن میں اگونجا اور کمسالبا دو مقامات پر اپنے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت ضرورت مند ۵۰؍کسانوں کو مکئی کے بیج اور فرٹیلائیزر کے بیگز دیے۔ اس موقع پر ہیومینٹی فرسٹ کے ریجنل کوآرڈینیٹر سمیت پانچ رضاکاروں کو خد مت کا موقع ملا۔
اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ کی ان خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔آمین
(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)