وہ اپنی نفسانیت سے باہر نکل آتے ہیں
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ اپنی نفسانیت سے ایسے باہر نکل آتے ہیں جیسے سانپ اپنی کینچلی سے نکلتے ہیں۔ ان کی (خواہشات کی) آگ بھڑکنے کے بعد بجھ جاتی ہے بعد ازاں ان کے اندر نئی پاک خواہشیں جنم لیتی ہیں اور ان کے نفوس مطمئنہ جس چیز کی بھی خواہش کریں وہ ان کے لئے تیار کر دی جاتی ہے۔نیز قحط سالی کے زمانے میں ان کے لئے روحانی دعوتوںکااہتمام کیاجاتاہے تو وہ اسے نہ صرف کھاتے بلکہ خوب چبا چبا کر کھاتے ہیں۔
وہ نیکیوں کو ایسے جمع کرتے ہیں جیسے ہر سال بچے جننے والی عورت۔ اور وہ ناقص باتوں سے مجتنب رہتے ہیں اور (ان کے) قریب بھی نہیں پھٹکتے۔ وہ ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف جاتے ہیں اور وہ اپنے نفس کو سیاہ نہیں رہنے دیتے بلکہ انہیں سفید کرتے ہیں۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۶-۷۷)