حمدِ ربُّ العالمین (قسط اول)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی یہ نظم آپؑ کی کتاب سرمہ چشم آریہ مطبوعہ ۱۸۸۶ء کےصفحہ نمبر ۴ سے لی گئی ہے جو روحانی خزائن جلد دوم کے صفحہ نمبر ۵۲ پر درج ہے۔ درثمین میں چھٹے نمبر کی نظم ہے۔ اس کےکُل پندرہ اشعار ہیں۔
۱۔کس قدر ظاہر ہے نور اُس مبدء الانوار کا
بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا
قدر: qadar، مقدار، اندازہ، measure
ظاہر: zaahir، نمایاں، Manifest
مبدء الانوار: mabdaa-ul-anwaar، نور اور روشنیوں کا منبع و مرکز، Fountainhead, source of light
ابصار:absaar، (بَصَر کی جمع) آنکھیں، understanding, sight
(How manifest is the light of God, fountainhead of all the lights)
اس نور کے سرچشمہ کا نور بہت تیز، روشن اور نمایاں ہے جس سے ساری کائنات، ان آنکھوں کے لیے جو خالق کو دیکھنا چاہتی ہیں، ایک آئینہ بن رہی ہے۔
۲۔چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہوگیا
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا
بے کَل: be kal، بے قرار، بے چین، گھبرایا ہوا، Restless, uneasy
جمالِ یار: jamaal-e-yaar، محبوب کی خوبصورتی، Beauty, elegance, prettiness of the beloved
کل رات چاند کو دیکھ کر میں اپنے محبوب کی یاد میں بےچین ہوگیا کیونکہ اس کی خوبصورتی میں کچھ کچھ میرے محبوب کے حسن کی جھلک تھی۔
۳۔اُس بہار حُسن کا دل میں ہمارے جوش ہے
مت کرو کچھ ذکر ہم سے تُرک یا تاتار کا
جوش: joash،ہیجان،گرم جوشی، دیوانگی، A feeling of great excitement and eagerness
ترک یا تاتار: turk yaa taataa، ترکی یا ترکستان سے تعلق رکھنے والے، ظاہری یا جسمانی، خوبصورتی کا نمونہ، Turks and Tartars Symbols of physical beauty, Mongolian and Turkish tribes are considered to be very beautiful races
ہمارے دل میں محبوب حقیقی کے جاوداں حسن نے ہیجان برپا کیا ہوا ہے۔ ہمارے سامنے کوئی کتنا بھی دنیاوی حسین ہو ترک یا تاتار ہوکمتر اور ہیچ ہے۔ ناقابل ذکر ہے۔
۴۔ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف
جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا
دیدار: deedaar، جلوہ، درشن، نظارہ Sight, manifestation
اے ہمارے محبوب ! ہر طرف تیری قدرت کے عجیب حیرت انگیز جلوے ہیں جس طرف بھی دیکھیں تیری قدر تیں تیرا دیدار کرانے کا سبب بنتی ہیں۔
۵۔چشمۂ خورشید میں موجیں تری مشہود ہیں
ہر ستارے میں تماشا ہے تری چمکار کا
خورشید: khursheed، سورج، آفتاب، Sun
مشہود: mashhood، موجود، ثابت Apparent, visible
چمکار: chamkaar، بہت تیز روشنی، Dazzling light
سورج کے چشمے میں جو موجیں ہیں وہ تیرا جلوہ دکھاتی ہیں۔ ہر ستارے کی چمک میں تیرا نور جھلکتا ہے۔