یورپ (رپورٹس)
ہیمبرگ، جرمنی کی مسجد بیت الرشید میں عید الفطر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍اپریل کو ہیمبرگ، جرمنی کی مسجد بیت الرشید میں عید الفطر خوب جوش و جذبہ سے منائی گئی۔ عید والے دن ۱۰۰؍انصار، خدام اطفال نے اپنی اپنی ڈیوٹیز بڑے احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔ اسی طرح ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات نے بھی اپنے اپنے شعبہ میں ڈیوٹی دی۔ شکیل محمد عمر صاحب مربی سلسلہ نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ عید دیا۔ آپ نے بیت الرشید کی تعمیر کے حوالہ سے مساجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہماری ذمہ داریوں کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا ہوئی۔
نماز کے بعد تمام احباب اور ممبرات لجنہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ حاضری ۱۸۰۰؍رہی۔
(رپورٹ: طاہر محمود۔ ہیمبرگ جرمنی)