اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستہائے دعا
٭… مظہر احمد چیمہ صاحب کارکن الفضل انٹرنیشنل دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ بشریٰ عفت چیمہ صاحبہ بعارضہ قلب بیمار ہیں اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں زیر علاج ہیں۔
والدہ محترمہ کی شفائے کاملہ و عاجلہ اور فعال عمر دراز کے لیے احباب کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔
٭…رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے دوست محمود اختر صاحب ولد فیض دین صاحب آج کل گردوں میں تکلیف کی وجہ سے علیل ہیں۔ ان کے تقریباً ایک ماہ سے ڈائیلاسز ہورہے ہیں۔ کمزوری کافی ہے۔ طبیعت میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت ہے۔قارئین سے شفائے کاملہ و عاجلہ اور فعال عمر دراز کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مقبول احمد صاحب ولد محمود احمد صاحب کے ماموں زاد بھائی وسیم احمد چودھری عصمت اللہ صاحب مرحوم ساکن چک نمبر 89 ج۔ب رتن تحصیل و ضلع فیصل آباد قتل کے مقدمہ میں ناجائز ملوث کردیے گئے ہیں۔ اس کیس کو ۴؍سال ہوگئے ہیں۔ آج کل بھی پابند سلاسل ہیں۔
موصوف کے باعزت بری ہونے کے لیے احباب جماعت سے دعاکی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرماتے ہوئے جلد از جلد رہائی کے سامان پیدا کردیں۔ آمین