ارشادِ نبوی
بد ظنی سے بچو
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ظن سے بچو۔ یقیناً بدظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے اور ٹوہ نہ لگاؤ اور تجسس نہ کرو اور دنیاداری میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش نہ کرو اورایک دوسرے سے حسد نہ کرو اورایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے بے رخی نہ کرو اوراللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔
(مسلم کتاب البر وا لصلۃ باب تحریم الظن)