بچوں کا الفضل
حضور انور ایدہ اللہ سے تعلق بنانے کا طریق
واقفین نو مجلس اطفال الاحمدیہ کینیڈا کے ساتھ آن لائن ملاقات منعقدہ 17؍اکتوبر 2021ء میںایک طفل نے سوال کیا کہ حضورِانور سے تعلق بنانے کا بہترین طریقہ کون سا ہے کہ حضور کو علم ہو کہ میں کون ہوں؟
حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’(مجھے یہ تعارف ہونا چاہیے کہ)آپ کون ہیں۔ آپ کو مجھے باقاعدگی سے لکھنا چاہیے۔ اور کسی وقت کوئی اچھا لطیفہ بھی بھجوا دیا کریں یا اچھی تحریر بھی۔ یوں مجھے یاد رہے گا کہ آپ وہ ہو جس نے مجھے یہ لکھا تھا۔ اگر آپ کو پسند ہو تو اپنے خط پر اپنی تصویر بھی بھجوا دیا کرو۔‘‘
(الفضل انٹرنیشنل 2؍نومبر 2021ء صفحہ 2)