متفرق

ربوہ کا موسم (۲۴ تا۳۰؍ مئی ۲۰۲۴ء)

۲۴؍مئی جمعۃ المبارک کے دن گرمی برقرار تھی ۔ دھوپ کی تپش کی وجہ سے دن کو باہر نکلنا مشکل تھا ۔عشاء کے وقت ہلکی آندھی آئی اور ٹھنڈ ی ہوا رات بھر چلتی رہی ۔ رات گیارہ بارہ بجے چند منٹ کے لیے بوندا باندی ہوئی ،بادل گرجے بھی لیکن ہوا ان کو اُڑا لے گئی اور آسمان صاف ہوگیا۔ ہفتہ کی صبح گذشتہ دن کی ٹھنڈی ہوا چلنے کا اثر تھا،اسی وجہ سے دن گیارہ بجے تک موسم خوشگوار رہا پھر آہستہ آہستہ گرمی نے اپنے پیر جمانے شروع کردیے۔ خوب گرمی پڑی اور سورج اپنی تپش کے ذریعے آگ برساتا رہا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۴۴؍اور کم سے کم ۳۰؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ اتوار کا موسم بھی گذشتہ دن سے مختلف نہ تھا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے ختم ہونے میں ابھی چند دن باقی ہیں ۔ اس کے بعد پری مون سون کی بارشیں شروع ہو جائیں گی۔ سوموار کو گذشتہ دن سے زیادہ گرمی تھی ۔ ساتھ تیز لو بھی چلتی رہی ۔ ٹمپریچر میں اضافہ ہوگیا۔

اس ہفتہ کے باقی دنوں کا موسم شدید گرم اور خشک رہا ۔مئی میں گرمی کے گذشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ، درجہ حرارت ۴۸؍سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ جمعرات ۳۰؍مئی کا دن گرمی کی اس شدید لہر کا آخری دن تھا ، جمعرات کی شام کو ہلکی ٹھنڈی ہوا چلتی رہی جو صبح فجر تک جاری رہی ۔ ٹمپریچر کچھ نیچے آگیا ۔ زیادہ سے زیادہ ۴۵؍ اور کم سے کم ۲۶؍درجہ سینٹی گریڈ تھا ، صبح کی ٹھنڈی ہوا دن کے وقت لو میں بدل گئی ہے۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button