ارشادِ نبوی
گمشدہ چیز کا مساجد میں اعلان
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی آدمی کو گمشدہ چیز کے بارہ میں مسجد میں اعلان کرتے ہوئے سنے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے کہ ’’اللہ اس چیز کو تیری طرف نہ لوٹائے‘‘ کیونکہ مساجد اس غرض کے لیے نہیں بنائی گئیں۔
(صحیح مسلم كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة – باب النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَسْجِدِ وَمَا يَقُوْلُهُ مَنْ سَمِعَ النَّاشِدَ)