ارشادِ نبوی
اگر میں کسی معاملہ میں بھول جایا کروں تو تم مجھے یاد دلا دیا کرو
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: میں بھی تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں اور جس طرح تم کبھی بھول جاتے ہو میں بھی بھول سکتا ہوں۔ پس اگر میں کسی معاملہ میں بھول جایا کروں تو تم مجھے یاد دلا دیا کرو۔
(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ باب اذَا صلّٰی خمسًا)