اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
سید فرخ احمد شاہ Georgia امریکہ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی سید فوز العظیم محسن شاہ صاحب مورخہ ۲۶؍جنوری ۲۰۲۴ء کو بعمر۶۰سال بوجہ برین ہیمرج Gottingen، جرمنی میں وفات پاگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون
مرحوم انتہائی مخلص اور فدائی احمدی تھے۔ مرحوم نے چھ سال بحیثیت صدر جماعت گوٹنگن خدمت کی توفیق پائی۔ ابتدائی عمر میں حافظ کلاس میں حفظ قرآن کی بھی جد وجہد کی تھی اور چند پارے حفظ بھی کیے تھے۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کے دادا جان سید عین علی شاہ صاحب مرحوم آف ٹبہ بوٹے شاہ ضلع گجرات کے ذریعہ سے آئی جنہوں نے پیدل حج کی سعادت پائی اور کعبۃ اللہ میں ایک کشف دیکھنے کے نتیجہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے دست مبارک پر بیعت کر کے جماعت احمدیہ عالمگیر میں شامل ہوئے اور ایک عجب رنگ اخلاص و وفا کا حاصل کیا۔
سید فوز العظیم محسن شاہ صاحب طویل عرصہ سے جرمنی میں قیام پذیر تھے اور نئے آنے والے احباب جو اسائلم کرنا چاہتے تھے ان کی ہر طرح سے مدد کرتے تھے۔ اپنی جماعت میں ہر دلعزیز شخصیت تھے۔
گوٹنگن جماعت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیت السبوح فرینکفرٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنازہ پاکستان روانہ کر دیا گیا۔ ربوہ میں بیت المبارک میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد بہشتی مقبرہ نصیر آباد میں تدفین ہوئی۔
مرحوم کے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے علاوہ بھائی سید ظفر محمود شاہ صاحب لندن، سید نور مبین شاه، سید مبشر اقبال شاہ ، شاہد احمد شاہ اور خاکسار شامل ہیں۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مرحوم بھائی سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرماتا چلا جائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین