اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
شیخ نبیل احمد صاحب مبلغ سلسلہ سینیگال مغربی افریقہ نہایت افسوس سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم شیخ عبداللطیف صاحب ولد شیخ محمد طفیل صاحب مورخہ ۴؍جون ۲۰۲۴ء بروز منگل پاکستان میں وفات پاگئے ہیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون
مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھے۔آپ کا تعلق جماعت احمدیہ قلعہ کالروالہ ضلع سیالکوٹ سے تھا۔ وفات کے وقت آپ کی عمر تقریباً ۸۰؍سال تھی۔
آپ نے اپنےلواحقین میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، ہر آن ان کے درجات بلند کرتا چلا جائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین