ارشادِ نبوی
حج کی ایک فضیلت، انسان کا پاک ہونا
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور پھر شہوانی بات نہ کی اور نہ احکام الٰہی کی نافرمانی کی تو وہ ایسا ہی(پاک ہوکر) لوٹے گا جیسا اس دن (پاک) تھاجس دن اس کی ماں نے اسے جنا۔
(بخاری کتاب الحج بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ الْمَبْرُورِ)