اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
٭… درثمین احمد صاحبہ جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کے میاں آصف محمود صاحب جماعت Bad Marienberg جرمنی چند روز سے علیل ہیں۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور بیماری کے بد اثرات سے محفوظ رکھے اورکامل شفا عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
٭…رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مقبول احمد صاحب ولد محمود احمد صاحب کے ماموں زاد بھائی وسیم احمد چودھری عصمت اللہ صاحب مرحوم ساکن چک نمبر 89 ج۔ب رتن تحصیل و ضلع فیصل آباد قتل کے مقدمہ میں ناجائز ملوث کردیے گئے ہیں۔ اس کیس کو ۴؍سال ہوگئے ہیں۔ آج کل بھی پابند سلاسل ہیں۔
موصوف کے باعزت بری ہونے کے لیے احباب جماعت سے دعاکی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرماتے ہوئے جلد از جلد رہائی کے سامان پیدا کردیں۔ آمین
اعلان ولادت
فیصل ندیم صاحب بشیر آباد ربوہ حال مقیم لیورپول، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار اور خاکسار کی اہلیہ فائزہ حسن صاحبہ کو ۲۴؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک دوسری بیٹی سے نوازا ہے ۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ’’زویا زینب‘‘ نام عطا فرمایا ہے۔ نومولود مکرم چودھری منور احمد صاحب کی پوتی اور مکرم احمد حسن صاحب دار الصدر شمالی ربوہ کی نواسی ہے۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی، نیک، خادم دین اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے۔ آمین