اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭… عبدالسمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ گھانا تحریر کرتے ہیں کہ احباب جماعت کو یہ افسوس ناک اطلاع دی جاتی ہے کہ مکرم محمد صدیق صاحب ( سابق ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول بشیر آباد۔ حیدر آباد۔ اور پر نسپل ہائیر سیکنڈری سکول موری منکر حیدر آباد ) ولد محمد فضل احمد صاحب حال نصرت آبادر بوه، 15؍جون 2022ء کو مختصر علالت کے بعد طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں انتقال فرماگئے۔ آپ کی عمر 84 سال تھی۔ 17؍جون 2022ءکو بعد نماز مغرب مسجد مہدی میں ان کے بیٹے مکرم محمد عثمان شاہد صاحب مربی سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبر ہ دار الفضل میں تدفین ہوئی۔ آپ کے نانا حضرت پیر محمد پیر کوٹی صاحبؓ اور دادا حضرت محمد دین صاحبؓ اونچے مانگٹ دونوں صحابی حضرت مسیح موعودؑ تھے۔ مرحوم کو کثرت سے جماعتی خدمات کا موقع ملا۔ آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول بشیر آباد کے پہلے ہیڈ ماسٹر بھی تھے۔امیر جماعت بشیر آباد (حیدر آباد) کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ حیدر آباد میں قائد ضلع خدام الاحمدیہ بھی رہے۔ 2002ء میں ربوہ منتقل ہو گئے۔ آپ نے پسماندگان
میں اہلیہ امۃ الرشید صاحبہ کے علاوہ 7 بیٹے اور بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔

1۔ مکرم محمد عمر صاحب ، ریٹائرڈ پروفیسر فزکس۔ کراچی

2۔مکرمہ امۃالوحید صاحبہ کرائیڈن یو کے

3۔ مکرم محمد عثمان شاهد صاحب مربی ضلع کراچی

4۔ مکرم محمد لقمان صاحب مربی سلسله نظارت اصلاح د ارشاد مرکز یه

5۔ مکرم ڈاکٹر محمدابراہیم صاحب۔ آپ واقف زندگی ہیں اور عرصہ 22 سال سے گھانا میں بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آپ نے ڈبواسی میں اپنے قیام کے دوران احمد یہ ہسپتال ڈبواسی میں ایک مسجد تعمیر کروائی جس کا نام ان کے والد کے نام پر بیت الصدیق
رکھا گیا ہے۔

6۔ مکرم محمد نعمان صاحب ریجنل امیر بر سٹل یو کے

7۔ مکر مہ حمامة البشری صاحبہ

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطافرماتے ہوئے ان کی نیکیاںجاری رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

اعلانِ ولادت

٭… احسان احمد خاں صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تیسری بیٹی سے نوازا ہے۔حضور انور نے بچی کا نام مہوش احسان مرحمت فرمایاہے۔نومولودہ کا تعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے رفقاء حضرت میاں غلام حسین آف عالمگڑھ گجرات اور حضرت منشی عبدالحئ سنوری کی نسل سے ہے۔اسی طرح مکرم تنویر احمد خاں صاحب مرحوم سابق نائب امیر ڈیفنس لاہور کی پوتی اور محمد افضل بٹ صاحب آف احسان برقعہ ہاؤس کی نواسی ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو نیک ، صاسلحہ ، دین کی خادمہ اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے۔آمین

اعتذار و تصحیح

الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ 8؍جون 2022ء میں مکرم خواجہ نعیم الدین قمر صاحب کے سانحہ ارتحال کے اعلان میں حسب ذیل دوامور قابل تصحیح ہیں:

٭…خواجہ نعیم الدین قمر صاحب محترم رفیق احمد حیات صاحب کے ماموں تھے۔

٭…محترمہ امۃالقدیر صاحبہ زوجہ مکرم راجہ ناصر احمد صاحب مرحوم کی بڑی بہن ہیں۔

ادارہ الفضل انٹرنیشنل اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔آن لائن اس عبارت کی تصحیح کر دی گئی ہے۔ قارئین کرام نوٹ فرما لیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button