ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 123)
فرمایا:’’انسان کو چاہیئے کہ ساری کمندوں کو جلا دے اور صرف محبت الٰہی ہی کی کمند کو باقی رہنے دے۔خدا نے بہت سے نمونے پیش کئے ہیں۔آدم ؑسے لےکر نوحؑ و ابراہیمؑ وموسیٰؑ وعیسیٰؑ اور حضرت محمد مصطفیٰ علیہم الصلوٰۃ و السلام تک کل انبیاء اسی نمونہ کی خاطر ہی تو اُس نے بھیجے ہیں تا لوگ اُن کے نقش قدم پر چلیں۔جس طرح وہ خدا تعالیٰ تک پہنچے اسی طرح اَور بھی کوشش کریں۔سچ ہے کہ جو خدا کا ہوجاتاہے خدا اس کا ہوجاتا ہے۔یاد رکھوکہ ایسا نہ ہو کہ تم اپنے اعمال سے ساری جماعت کو بدنام کرو۔ شیخ سعدی صاحب فرماتے ہیں :
بدنام کنندۂ نکو نامے چند
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 246،ایڈیشن 1984ء)
تفصیل :جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ذکر فرمایا ہے۔اس حصہ ملفوظات میں آمدہ فارسی قول شیخ سعدی کاہے،جوکہ مع اعراب و اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔
بَدْنَامْ کُنَنْدِہْ نِکُوْ نَامِےْ چَنْد
ترجمہ:ایک برا آدمی کئی نیک ناموں کی بدنامی کا باعث بنتاہے۔