دعائے مستجاب
مریض کی عیادت پر دعا
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول کریمﷺ کے اہل خانہ میں سے کوئی بیمار ہوتا تھا تو آپؐ اس پر یہ دعا پڑھتے تھے:
اَذْھِبِ الْبَأسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا
(بخاری کتاب الطب باب مسح الراقی)
ترجمہ: بیماری کو دُور کردے اے لوگوں کے رب! شفا عطا کر کہ تو ہی شافی ہے۔ تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔ ایسی شفا (عطا کر) جو کوئی بیماری نہ چھوڑے۔
(خزینة الدعا، مناجات الرسولﷺ صفحہ ۹۴)