محترم ماسٹر مولوی محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب کو سپرد خاک کر دیا گیا
احباب جماعت کو یہ افسوسناک اطلاع دی جاچکی ہے کہ جماعت احمدیہ کے دیرینہ اور مخلص خادم ،سابق استاد تعلیم الاسلام ہائی سکول و جامعہ احمدیہ قادیان و ربوہ،مسلسل 50 سال تک بطور صدر محلہ دارالنصر غربی الف خدمات سلسلہ بجا لانے والے، واقف زندگی محترم ماسٹرمولوی محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب، مولوی فاضل 109 سال کی عمر میں مورخہ 17 دسمبر 2023ء بروز اتوار رات 9 بجکر 58 منٹ پر بقضائے الہیٰ طاہر ہارٹ میں بعمر 109 سال وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا إلیہ راجعون
آپ کی نماز جنازہ مورخہ 21دسمبر 2023ء کو صبح گیارہ بجے گراؤنڈ عقب خلافت لائبریری ادا کی گئی۔ آپ کا خدا تعالیٰ کے فضل سے قدیمی موصیان میں شمار ہوتا تھا ۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ دارالفضل میں ہوئی۔ قبر تیار ہونے پر اجتماعی دعا کی گئی۔ جنازہ اور تدفین کے موقع پر اہل ربوہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اللہ تعالیٰ سلسلہ کے اس قدیمی خادم کو غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین
مہربانی فرما کر یہ تصحیح فرما لیں ۔ 1951ء سے2001ء تک مسلسل پچاس سال(نصف صدی) محلہ دارالنصر غربی الف کے صدر کے طور پر آپ کو خدمت کی توفیق ملتی رہی ۔