کوپیلا (Koupela) برکینافاسو میں مربی ہاؤس کی تقریب سنگ بنیاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوپیلا (Koupela)جماعت کو اپنے ۲۵ویں سال کی تقریبات کے سلسلہ میں مربی ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا ہے۔الحمدللہ علیٰ ذالک۔جماعتی طور پر ۱۹۹۷ء میںہی جماعت نے اس شہر کے وسط میں تقریباً اٹھارہ ہزار مربع میٹر کا ایک قطعہ زمین جماعتی مشن ہاؤس کی ضروریات کے لیے حاصل کر لیا تھا۔ ۲۰۱۶ء – ۲۰۱۷ء میں اس قطعہ زمین پرمسجد اور جماعتی کلینک کی تعمیرات ہوئیں۔
مورخہ ۱۳؍ جون ۲۰۲۳ء کو مربی ہاؤس کی تعمیر کا آغاز سید حماد رضا صاحب(ریجنل مبلغ )نے کروایا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے طور پر بکرے کا صدقہ دیاگیا اس کے بعد ریجنل مشنری صاحب نے جماعتی مشن ہاؤس کی اہمیت و ضرورت پر چند کلمات کہے۔ دعا اور ریفریشمنٹ کے بعد یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان،علاقے کے معززین اور ہمسایوںسمیت ۲۰؍ سے زائد افراد نے شرکت کی۔الحمدللہ علی ذالک (رپورٹ:کابورے آدما(Kabore Adama) ریجنل صدر جماعت کوپیلا)