ارشادِ نبوی
ہمسائے سے حُسنِ سلوک
حضرت عائشہ ؓروایت کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: جبریلؑ مجھے ہمسایہ سے سلوک کرنے کی ہمیشہ تاکید کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ میں نےیہ خیال کیا کہ عنقریب اس کو بھی وارث قراردیں گے۔
(بخاری کتاب الادب بَابُ الْوَصَاةِ بِالْجَارِ)