اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلاناتِ ولادت
٭… نصرت جہاں صاحبہ اہلیہ مولانا منور احمد خورشید صاحب مرحوم اعلان کرواتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے خاص فضل و کرم سے مورخہ ۲۷؍اپریل کو عزیزم ڈاکٹر نصیر احمد اور عزیزہ طوبیٰ خورشید آف آگوسٹا امریکہ کو شادی کے بارہ سال کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام زکوان منور نصیر احمد تجویز ہوا ہے۔ نو مولود ڈاکٹر عبد الرحمٰن صاحب کویا آف کیرلہ انڈیا کا پوتا اور مولانا منور احمد خورشید صاحب مرحوم کا نواسہ ہے۔ اسی طرح نومولود حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔
٭… فرخ شبیرلودھی صاحب نمائندہ روزنامہ الفضل لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے جواد احمد بٹ صاحب (لائبیریا) کو مورخہ ۴؍مئی ۲۰۲۴ءکو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ بیٹی کا نام زمل جوادتجویز ہوا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودوں کو باعمر، نیک نصیب ، قرۃ العین بنائے اور نظامِ خلافت کا مطیع و فرمانبردار بنائے۔نیز ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے اور دین و دنیا کی تمام حسنات سے نوازے۔ آمین