اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلان ولادت

نورالدین اشرف صاحب مربی سلسلہ جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے خاکسار کو مورخہ۲۶؍دسمبر۲۰۲۴ء کو بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بیٹے کا نام فائز داؤد اشرف عطا فرمایا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرمایا ہے۔

نومولود حمید احمد خالد صاحب واقف زندگی (سابق لائبریرین جامعہ احمدیہ ربوہ حال جرمنی)کا پڑنواسا، مکرم فرید احمد خالد صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ جماعت احمدیہ جرمنی کا پہلا نواسا، مکرم خواجہ عبدالعزیز صاحب مرحوم (سابق صدر جماعت احمدیہ گرمولہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ) کا پڑپوتا اور مکرم محمد اشرف ضیاء صاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ آسٹریا کا پہلا پوتا ہے۔

احباب جماعت سے بچہ کی درازئ عمر، نیک، صالح، خادم دین اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہونے کے ليےدعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button