اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۱۵؍فروری ۲۰۲۵ء بعد نمازِ ظہر و عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ سائرہ نوید بنت مکرم فرید احمد نوید صاحب (پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا) ہمراہ مکرم احتشام احمد عارف صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم جرار عارف صاحب
٭…عزیزہ تحسین احمد ندیم بنت مکرم فہیم احمد ندیم صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ولید احمد صاحب (مربی سلسلہ دفتر PS اسلام آباد۔یوکے) ابن مکرم سعید احمد صاحب
٭…عزیزہ مناہل خان (واقفۂ نو) بنت مکرم ثناء اللہ خان صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم راویل احمد ڈوگر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمود احمد صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ صوفیہ صنوبر شاہ (واقفۂ نو) بنت مکرم شعیب احمد شاہ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم انتصار احمد قمر صاحب ابن مکرم امتیاز احمد قمر صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ سویرا ا حمد بنت مکرم ناصر احمد چٹھہ صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ڈاکٹر رابیل احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر حامد محمود صاحب (یوکے)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭