ارشادِ نبوی
عدل کا بیان
حضرت عائشہؓ روایت کرتی ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:تم سے جو پہلے تھے،ان کو صرف اس بات نے ہلاک کر دیا کہ ان کی عادت تھی کہ جب ان میں کوئی بڑا چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور اگر ان میں سے غریب چوری کرتا تو اس کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتے۔اور اللہ کی قسم!اگر فاطمہ بنت محمد(ﷺ) چوری کرے گی تو میں اُس کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالوں گا۔
(بخاری كِتَاب الصُّلْحِ بَابُ الصُّلْحِ فِي الدِّيَةِ)