ارشادِ نبوی
مومن کون ہے
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
’’کیا تم جانتے ہو کہ مومن کون ہوتا ہے؟ صحابہؓ نے کہا اللہ اور اس کا رسولؐ ہی بہتر جانتے ہیں ۔ حضورؐنے فرمایا مومن وہ ہے جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور اموال کے لحاظ سے امن میں رہیں‘‘۔
(مسند احمد۔ حدیث نمبر6721)