گھانا میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی حسب روایات جماعت احمدیہ گھانا میں یوم مسیح موعود کے چھوٹے بڑے جلسے مختلف ریجنز، اضلاع، حلقہ جات اور مقامی جماعتوں میں منعقد کیے گئے۔ ان جلسوں کا انعقاد ۲۲سے ۲۵؍مارچ ۲۰۲۴ء کے دوران کیا گیا۔ امسال رمضان المبارک کی وجہ سے جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کے پروگرام مختصر رکھے گئےتھے۔ جن علاقوں، اضلاع، حلقہ جات یا جماعتوں میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیے گئے ان میں درج ذیل مقامات شامل ہیں:گریٹر اکرا ریجن، سینٹرل ریجن، اشانٹی ریجن، کماسی ریجن، ناردرن ریجن، ویسٹرن ریجن، ایسٹرن ریجن، اپر ویسٹ ریجن، برانگ اہافو اور اپر ایسٹ ریجن۔ مختلف بڑی بڑی جماعتیں جیسے اکرا جماعت، کاسوا، ابورا، کیپ کوسٹ، منکسم، جامعہ احمدیہ انٹر نیشنل منکسم، جامعۃ المبشرین ایکمی ایکرافو، منکسم جماعت، ایسی کوما بیڈوم، گوموا سویڈرو، واہ (Wa) جماعت، والے والے، ڈابواسی، ابواسی، وہرا وہرا، کوکوفو، ممپانگ، اسیام، سنیانی، ڈینچر، ایکرافو، ایکوٹسی،یمڈوم، ٹمالے، ٹیچی مان، منگواسی، اکرا ہیڈ کواٹر، ٹیما، سیفی زون اور دیگر کئی اضلاع کی جماعتیں شامل تھیں۔ گریٹر اکرا ریجن کی تین جماعتوںمیں جلسہ ہائے مسیح موعود منعقد کیے گئے جن میں احمدیہ مسلم مشن ہیڈکوارٹرز، بستان احمد اشونگمن وغیرہ شامل ہیں۔
جماعت احمدیہ گھانا کی سابقہ روایات کے مطابق جہاں احباب جماعت بشمول ذیلی تنظیمیں ہوتی ہیں وہاں ممبرات لجنہ اماء اللہ بھی حاضری کے لحاظ سے پیچھے نہیں رہتیں بلکہ امسال کی رپورٹس کے مطابق بعض جماعتوں میں مردوں کی نسبت لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی تعداد بہ نسبت مردوں کے زیادہ رہی۔
سینٹرل ریجن کی منکسم جماعت میں جلسہ یوم مسیح موعود کی مناسبت سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ۱۲۰؍سے زائد انصار، خدام و اطفال اور ممبرات لجنہ نے شرکت کی۔ اسی طرح کماسی اشانٹی ریجن کی جماعتوں نے مختلف مقامات پر جلسے کیے جن میں ۲۳؍ مارچ کی اہمیت اور حضرت بانیٔ سلسلہ احمدیہؑ کی بعثت و آمد کی غرض و غایت نیز صداقت حضرت مسیح موعود ؑ کے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔ اشانٹی ریجن کی سیچرے ایسٹ زون کی جماعت میں بھی جلسہ مسیح موعود بھرپور طور پر منعقد کیا گیا۔
جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل میں بھی جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا جس میں دو تقاریر کی گئیں اور جملہ سٹاف اور طلبہ اس میں شامل ہوئے۔ اسی طرح جامعۃ المبشرین گھانا میں بھی جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ نے تقاریر کیں اور جملہ سٹاف اور طلبہ اس میں شامل ہوئے۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)