بچوں کا الفضل
میرے نام کے معانی
(جانیے اپنے نام کا مطلب۔ اگر آپ کو اپنے نام کا معنی نہیں معلوم تو آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں)
اطہر: بہت زیادہ پاک
کاشف/کاشفہ: غم کو دور کرنے والا/والی
سعید/سعیدہ: سعادت مند، نیک بخت
نعمان: نعمتیں پانے والا، خوبصورت سرخ پھول
مدبّر: حسنِ تدبیر سے کام لینے والا
مدثّر: چادر اوڑھنے والا، رسول اللہﷺ کا لقب
خولہ: عطا اور دَين، ہرنی، صحابیہ کا نام حضرت خولہ بنت حکیم رضي الله عنھما
ہالا/ہالہ:چاند کے گرد روشنی کا گھیرا، صحابیہ کا نام حضرت هالہ بنت خويلد رضي الله عنھما
مبشر/مبشرہ: خوشخبری دینے والا/والی
شمیم: خوشبو، نکہت
انعم: پاکدامن، عبادت گزار
مسرّت:خوشی، فرحت، نشاط