پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

آنحضرت ﷺنے حضرت موسیٰؑ کی طرح اپنی قوم کے راستبازوں کو درندوں اور خونیوں سے نجات دی

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں کہ ’’حضرت قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہر امّت کا فرعون ہوتا ہے۔ اس امّت کا فرعون ابوجہل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بری طرح قتل کیا۔ عفراء کے دونوں بیٹوں اور ملائکہ نے اسے قتل کیا اور عبداللہ بن مسعودؓ نے اس کا کام تمام کیا۔

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ’’ابو جہل کو فرعون کہا گیا ہے۔مگر میرے نزدیک وہ تو فرعون سے بڑھ کر ہے۔ فرعون نے تو آخر کہا اٰمَنْتُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیْ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوْ اِسْرَاءِیْل(یونس:91)‘‘کہ مَیں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں۔ ’’مگر یہ آخر تک ایمان نہ لایا۔ مکہ میں سارا فساد اسی کا تھا اور بڑا متکبّر اور خود پسند،عظمت اور شرف کو چاہنے والا تھا۔‘‘(ملفوظات جلد چہارم صفحہ247 ایڈیشن 1984ء)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ’’غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰؑ کی طرح اپنی قوم کے راستبازوں کو درندوں اور خونیوں سے نجات دی اور موسیٰ کی طرح ان کو مکہ سے مدینہ کی طرف کھینچ لایا اور ابوجہل کو جو اس امّت کا فرعون تھا بدر کے میدان جنگ میں ہلاک کیا۔‘‘(تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد15 صفحہ 523)(بحوالہ خطبہ جمعہ 30؍ جون 2023ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button