پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں
حضرت شعیب علیہ السلام مَدْیَنْ کے رہنے والے تھے
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں کہ
تبوک مدینے سے شام کی اس شاہ راہ پر واقع ہے جو تجارتی قافلوں کی عام گزرگاہ تھی اور یہ وادیٔ القریٰ اور شام کے درمیان ایک شہر ہے۔ اسے اَصْحَابُ الْاَیْکَہْ کا شہر بھی کہا گیا ہے جن کی طرف حضرت شعیب علیہ السلام مبعوث ہوئے تھے۔ حضرت شعیب علیہ السلام مَدْیَنْ کے رہنے والے تھے اور آپؑ مَدْیَنْ کے ساتھ اَصْحَابُ الْاَیْکَہ کی طرف بھی مبعوث ہوئے تھے۔ (معجم البلدان جلد دوم صفحہ 17 دار الکتب العلمیہ بیروت) اور مدینے سے اس کا فاصلہ کم و بیش پونے چار سو میل ہے۔
(خطبہ جمعہ فرمودہ 6؍ دسمبر 2019ء)