خدا تعالیٰ کی ذات پر کیسے یقین دلا سکتے ہیں؟
امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ اٹلی کی آن لائن ملاقات منعقدہ ۱۸؍دسمبر ۲۰۲۲ء میں ایک سائنس کی سٹوڈنٹ نے حضور انور سےعرض کی کہ وہ اپنی ساتھیوں کو خدا تعالیٰ کی ذات پر کیسے یقین دلا سکتی ہیں؟
اس پر حضور انورنے فرمایا کہ انہیں کہو کسی نے تو دنیا بنائی ہے۔ہر چیز کے لیے کوئی بنانے والا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو دنیا بنائی ہے یاجس نے بھی بنائی ہے، تم اس کو جو مرضی نام دو، ہم اس کو خدا کا نام دیتے ہیں۔
حضورِانور نے سائنس کی اس طالبہ کو ہستی باری تعالیٰ کےموضوع پرجماعتی لٹریچر کے مطالعہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ تم نے کتاب ‘‘ہمارا خدا’’پڑھی ہے؟ سائنس سٹوڈنٹ ہو تو اپنا لٹریچر بھی پڑھو تاکہ تمہیں پتا لگے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کی کتاب Ten Proofs for the Existence of Godہے۔ اگر اردو نہیں آتی تو انگریزی میں بھی اس کا ترجمہ ہے۔وہ پڑھو۔ پچیس چھبیس صفحہ کی چھوٹی سی کتاب ہے۔ پھر اس سے بڑی کتاب Existence of Allah بھی ہے۔ پھر اگر scientifically بھی proveکرنا ہے تو Revelation Rationality Knowledge and Truth میں حضرت خلیفہ رابعؒ نے اس بارے میںایک chapter لکھ کر دیا ہے۔وہ پڑھو۔اس سے تمہیں پتا لگ جائے گا۔ اپنا علم بڑھاؤ گی تو پھر ان کو جواب دو گی۔تم نے ان کوتفصیلی جواب دینا ہے۔
(ماخوذ از الفضل انٹرنیشنل ۶؍ جنوری ۲۰۲۳ء)