ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کسی نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے رسول اللہؐ کی توریت میں بیان فرمودہ علامات پوچھیں تو آپؓ نے جن صفات کا ذکر کیا اُن میں یہ صفات بھی شامل تھیں کہ
’’وہ بدخلق درشت کلام نہیں اور نہ سخت دل اور نہ بازاروں میں شور مچانے والا اور نہ بدی کا بدلہ بدی سے دیتا ہے، بلکہ معاف کرتا اور پردہ پوشی کرتا ہے۔‘‘
(صحیح بخاری۔کتاب البیوع۔ باب کراھیۃ السخب فی الاسواق)
(مشکل الفاظ کے معنی: دُرُشت کلام: سخت کلام)