ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسیٰ اشعریؓ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ ’’نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال ان دو شخصوں کی مانند ہے جن میں سے ایک کستوری اٹھائے ہوئے ہو اور دوسرا بھٹی جھونکنے والا ہوں۔کستوری اٹھانے والا تجھے مفت میں خوشبو دے گا یا تو اس سے خرید لےگا نہیں تو کم از کم اس کی خوشبو اور مہک سونگھ ہی لے گا لیکن بھٹی جھونکنے والا تیرے کپڑوں کو جلا دےگا یا اس کا بدبو دار دھواں تجھے تنگ کرےگا۔‘‘
(صحیح مسلم کتاب البرّ و الصلۃ والآداب 2628)
(مشکل الفاظ کے معنی: کستوری: مُشک/خوشبو، مہک: خوشبو۔)