بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے!
٭٭… ایک غیر حاضر دماغ کرکٹر اپنے بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا، چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے کہا: اس کا ٹیسٹ ہو گا۔
کرکٹر نے کہا: ٹیسٹ کا تو میرے پاس وقت نہیں نکلے گا۔ون ڈے کروالیں۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… ٹیچر : جو میرے سوال کا جواب دے گا وہ گھر جا سکتا ہے۔
ایک شرارتی بچے نے اپنا بیگ کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔
ٹیچر : یہ بیگ کس نے پھینکا ہے؟
بچہ : میں نے۔ یہ کہہ کر وہ گھر کی طرف چلتا بنا۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… استاد : وہ تین لفظ بتاؤ جو سب سے زیادہ بولے جاتے ہیں۔
بچہ : I don‘t know(مجھے نہیں معلوم)
استاد : شاباش بیٹھ جاؤ!
٭… ٭… ٭… ٭