بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے!
٭… استاد نے بچوں سے پوچھا کہ کون کون جنت میں جانا چاہتا ہے۔ سب بچوں نے ہاتھ کھڑا کیا لیکن پپو نے ہاتھ کھڑا نہیں کیا۔
استاد: پپو بیٹا تم جنت میں نہیں جانا چاہتے؟
پپو: میری امی نے کہا تھا کہ سکول سے سیدھے گھر آنا۔
(بلال اظہر منگلا۔ گھانا)
٭… ٭… ٭… ٭
٭… فرح نے اپنی پڑوسن کلاس فیلو سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے مانگی۔
مریم: بہن میں کتاب دیا نہیں کرتی، آپ یہاں بیٹھ کر جتنی چاہیں پڑھ لیں۔
چند روز بعد مریم، فرح کے گھر گئی اور جھاڑو مانگا۔
فرح نے کہا : بہن میں کسی کو جھاڑو نہیں دیا کرتی، آپ کو جتنا جھاڑو دینا ہو، یہاں میرے گھر میں دے دیجیے۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… مہمان (چھٹا کینو لیتے ہوئے میزبان سے): اجی، کیا بتاؤں میری نظر تو بہت کمزور ہے۔
میزبان (جل کر): جی ہاں! تبھی آپ کینوؤں کو انگور سمجھ کر کھا رہے ہیں۔
٭… ٭… ٭… ٭