روز مرہ دعائیں یا دکریں
روز مرّہ دعائیں یاد کریں
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ النبی ﷺ
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِيْ قَلْبِيْ نُوْرًا، وَفِيْ بَصَرِيْ نُوْرًا، وَفِيْ سَمْعِيْ نُوْرًا، وَعَنْ يَمِيْنِيْ نُوْرًا، وَعَنْ يَسَارِيْ نُوْرًا، وَفَوْقِيْ نُوْرًا، وَتَحْتِيْ نُوْرًا، وَأَمَامِيْ نُوْرًا، وَخَلْفِيْ نُوْرًا، وَاجْعَلْ لِيْ نُوْرًا۔
(صحیح البخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبہ من اللیل حدیث 6316)
(ترجمہ) اے اللہ! میرے دل میں نور رکھ دے۔ میری بصارت و بصیرت میں نور رکھ دے۔ میری سماعت میں نور رکھ دے۔ میرے دائیں بھی نور رکھ دے۔ میرے بائیں بھی نور رکھ دے۔ میرے اوپر بھی نور ہو اور میرے نیچے بھی نور ہو اور میرے آگے بھی نور رکھ دے اور میرے پیچھے بھی نور رکھ دے اور میرے لیے نور ہی نور کر دے۔