پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

آپ کو اپنی روزانہ پنجوقتہ نمازیں ادا کرنی چاہئیں اور قرآن کریم بھی پڑھنا چاہیے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ 27؍نومبر 2022ء کو ناصرات الاحمدیہ گھانا کی آن لائن ملاقات ہوئی۔ایک نو سالہ ناصرہ نےسوال کیا کہ میری عمر میں اللہ تعالیٰ سے مضبوط اور پختہ تعلق پیدا کرنے کا سب سے بہترین طریقہ کیا ہے؟

اس پر حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سات سے دس سال کی عمر تک بچے کو روزانہ پنجوقتہ نماز ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ تو سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اگر آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اچھا تعلق پیدا کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اپنی روزانہ پنجوقتہ نمازیں ادا کرنی چاہئیں اور آپ کو قرآن کریم بھی پڑھنا چاہیے اور اگر ممکن ہو تو آپ کو قرآن کریم کے معانی بھی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے یا کم از کم قرآن کریم کی بعض سورتوں کے معانی آنے چاہئیں جو آپ اپنی نماز میں پڑھتی ہیں۔تو اس طرح سے آپ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط کر سکتی ہیں۔ اور اگر آپ ایسے کرتی رہیں تو جس قدر آپ بڑی ہوتی جائیں گی اسی قدر آپ کا علم بھی بڑھتا جائے گا اور آپ کا اللہ تعالیٰ سے تعلق بھی بڑھتا جائے گا۔

(الفضل انٹرنیشنل 9؍دسمبر 2022ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button