بچوں کا الفضل

کیوں؟

پیارے بچو! ایک دلچسپ سوال کے ساتھ حاضر ہیں۔ آج کا سوال ہے کہ

ہماری ناک سے خون کیوں بہتا ہے؟

ہمارا آج کا سوال نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ بہت اہم بھی ہے۔ ناک سے خون بہنے کو میڈیکل سائنسز میں Epistaxis (نکسیر پھوٹنا)کہا جاتا ہے۔ یہ ناک کے اندر Micro Blood Vessels کے پھٹ جانے سے ہوتا ہے۔ اس کو مینج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس کا خون بہ رہا ہے وہ اپنے سر کو آگے کریں اور ناک کے نتھنوں کو انگلیوں سے دبا کر بند کریں (اس وقت منہ سے سانس لے) اور انتظار کریں تو یہ خود بخود بند ہوجائے گا۔ اگر پندرہ منٹ بعد بھی خون بہنا جاری رہے تو قریبی ہسپتال یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

یہ عموماً اکثر لوگوں میں چائے پینے کے بعد بھی ہوتا ہے کیونکہ چائے سے خون کا بہاؤ (Blood Pressure) بڑھ جاتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ناک میں خون کی نالیاں بہت Superficial اور چھوٹی ہیں تو یہ پھٹ جاتی ہیں، یا جن لوگوں کو Hemophilia کی بیماری ہو یا جو لوگ Aspirin اور دوسرے Anticoagulants کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے Clotting Factors کم فعال (Non Active) ہوجاتے ہیں تو خون جسم میں کہیں بھی بہتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ گرمی میں بھی ہوتا ہے کیونکہ ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی کے باعث ہوا ہمارے چمڑے اور میوکس ممبرین سے نمی کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور ہمارا چمڑا اور Mucus Membrane خشک (Dry) ہوجاتا ہے۔

تو بچو! آپ کوآج کاسوال اور اس کا جواب کیسالگا؟ ان شاء اللہ اگلے سوال اور اس کے جواب کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔

آپ کا بھائی۔ خلیق احمد بشیر(جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button