ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو نماز سکھاؤ
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اُسے نماز سکھاؤ اور جب وہ دس سال کا ہو جائے تو نماز میں سُستی کرنے پر اُسے قدرے سرزنش کرو۔ (جامع ترمذى، کتاب الصلاة، باب ما جاء متی یؤمر الصبی بالصلاة)
