ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نبی ﷺ قرآن کا دور کرتے
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نیکی میں سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں بہت ہی سخاوت کرتے تھے۔ جب حضرت جبرائیلؑ آپؐ سے ملتے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات آپؐ سے ملاقات کرتے تھے، یہاں تک کہ (رمضان) گزر جاتا۔ نبی ﷺ قرآن کا دور کرتے۔ جب حضرت جبرائیل علیہ السلام آپؐ سے ملتے تو آپؐ نیکی میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے۔
(صحیح البخاری كتاب الصوم،باب اجود ما کان النبی ﷺ یکون فی رمضان حدیث نمبر 1902)
