ارشادِ نبوی
آزمائش کا معیار
حضرت سعدؓ کہتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا: سب سے زیادہ ابتلا کن پر آتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: انبیاء پر۔ پھر جو اُن کے قریب تر ہوں۔ پھر جو اُن کے قریب تر ہوں۔ انسان اپنے دین کی مضبوطی کے حساب سے آزمایا جاتا ہے۔
(جامع ترمذی کتاب الزھد باب فی الصبر علی البلاء حدیث نمبر 2322)




